July 25, 2026

کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 2 مزدور ہلاک، 4 تاحال پھنسے

 کوئلے کی کان میں گیس دھماکا، 2 مزدور ہلاک، 4 تاحال پھنسے

کولمبیا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) کولمبیا میں کوئلے کی ایک کان میں میتھین گیس کے دھماکے کے نتیجے میں دومزدور ہلاک ہو گئے جبکہ چار کان کن تاحال کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں


غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب کان میں اچانک میتھین گیس کا زور دار دھماکا ہوا، جس کے باعث مجموعی طور پر چھ مزدور کان کے اندر محصور ہو گئے تھے۔ ابتدائی ریسکیو کارروائی کے دوران دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تاہم باقی چار مزدوروں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے


کان کے باہر پھنسے ہوئے کان کنوں کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے پُرامید ہیں اور مسلسل ریسکیو حکام سے رابطے میں ہیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں کان میں جمع ہونے والی زہریلی گیس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، تاہم کان کنوں کی جان بچانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp