September 3, 2026

یومِ یکجہتی کشمیر پر ملی لیبر فیڈریشن کی بھرپور ریلی

 یومِ یکجہتی کشمیر پر ملی لیبر فیڈریشن کی بھرپور ریلی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (عثمان صادق، نمائندہ لیبر نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملی لیبر فیڈریشن ضلع ٹوبہ کے زیرِ اہتمام ایک پُرامن اور بھرپور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ٹوبہ کے صدر عبدالمجید سالک اور جنرل سیکریٹری میاں سہیل احمد نے کی


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ملی فیڈریشن کے صوبائی صدر اصغر خٹک نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، جن کی جدوجہد آزادی پوری پاکستانی قوم کی جدوجہد ہے۔ خطاب کے دوران شرکاء نے پرجوش نعرے لگائے اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا

ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ریلی پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp