July 25, 2026

نائجیریا مزدور تنظیموں کی حکومت کو آخری وارننگ

 نائجیریا مزدور تنظیموں کی حکومت کو آخری وارننگ

ابوجا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  نائجیریا میں مزدور تنظیموں نے جاری ہڑتال میں مزید شدت لانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو آخری وارننگ دے دی ہے

یونینز اور دیگر مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں مکمل شٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔ مزدور رہنماؤں کے مطابق حکومت کو تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ، بقایا جات کی ادائیگی، بہتر سروس اسٹرکچر اور کام کے محفوظ حالات یقینی بنانے کے لیے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے

 یونینز کا کہنا ہے کہ ماضی میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کارکن شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ یہ جدوجہد صرف اجرت نہیں بلکہ عزت، روزگار کے تحفظ اور عوامی صحت کے مستقبل سے جڑی ہے، اور اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو احتجاج میں مزید وسعت دی جائے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp