September 2, 2026

نیشنل ٹی ورکرز یونین کی جنرل باڈی میٹنگ، محنت کشوں کی تربیت پر زور

 نیشنل ٹی ورکرز یونین کی جنرل باڈی میٹنگ، محنت کشوں کی تربیت پر زور

خانیوال ( عامر بھٹہ ، نمائندہ لیبر نیوز ) نیشنل ٹی ورکرز یونین کی جنرل باڈی میٹنگ خانیوال میں منعقد ہوئی، جس میں محنت کشوں کو جدید ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تربیت فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی

اجلاس میں یونین کو مزید مضبوط بنانے اور عام اراکین کے کردار کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا، آئی یو ایف اے پی کے ریجنل سیکرٹری ڈاکٹر ہدایت گرین فیلڈ، آئی یو ایف پی سی سی کے جنرل سیکرٹری قمر الحسن اور پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خیستہ رحمان نے کہا کہ تنظیم کی اصل طاقت اس کے محنت کش اراکین ہیں۔

مقررین کے مطابق تعلیم اور تربیت کے ذریعے ورکرز نہ صرف ٹیکنالوجی کے اثرات کو سمجھ سکتے ہیں بلکہ مستقبل کے چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔ اجلاس میں نئے اراکین کی تنظیم سازی کو ناگزیر قرار دیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp