وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے، لیاقت علی ساہی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈیموکریٹک ورکرز یونین سی بی اے کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی 78 سالہ جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی تحریک کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا ہے
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیمِ ہند کے نتیجے میں اقوام متحدہ میں پیش ہوا، جہاں کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا، تاہم 78 برس گزرنے کے باوجود اس قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ لیاقت علی ساہی نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں
انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی کو دوہرے معیار کی مثال قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیا جائے
