اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، قازقستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ مضبوط،لیبر سمیت آٹھ شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد ( سلمان جاوید، ہیڈ ساوتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ڈیسک ) پاکستان اور قازقستان نے دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت آٹھ ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے
جن میں لیبر افرادی قوت ، سیاسی مکالمہ، سلامتی و دفاع، تجارت و سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، تعلیم و آئی ٹی، ثقافت و میڈیا، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی و عالمی ہم آہنگی شامل ہیں
وزیراعظم شہباز شریف اور قازق صدر قاسم جومارت توکایوف کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا
رہنماؤں نے لیبر و افرادی قوت سمیت دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ملزمان کی حوالگی اور جرائم کے انسداد سے متعلق معاہدے شامل ہیں
ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور، براہِ راست پروازوں کی بحالی اور تعلیمی و آئی ٹی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صدر توکایوف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
