اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا
اسلام آباد ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا میچور قرض موجودہ 6.5 فیصد شرح سود پر ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم پاکستان کے مجموعی 16 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہے، جس پر پاکستان سالانہ تقریباً 13 کروڑ ڈالر سود ادا کرتا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای نے قرض صرف ایک ماہ کے لیے رول اوور کیا، اس سے قبل یہ مدت ایک سال ہوتی تھی۔ ایک ارب ڈالر کے دو قرضے، جو 16 اور 22 جنوری کو میچور ہونا تھے، ایک ماہ کے لیے توسیع دی گئی ہے
وفاقی اور اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق قرض کی مدت اور شرح سود پر مزید مذاکرات جاری ہیں، جبکہ پاکستان ذخائر پر دباؤ کم کرنے کے لیے بہتر شرائط پر معاہدے کے لیے پرامید ہے
