اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سپر ٹیکس کی ادائیگی ریفنڈز سے ایڈجسٹ کی جائے، اپٹما
کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ سپر ٹیکس کے واجبات کو صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے طویل عرصے سے زیر التوا سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر ریفنڈز کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے
اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، برآمدی آرڈرز میں کمی اور خراب کاروباری ماحول کے باعث صنعت ایک ساتھ بھاری ٹیکس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
ان کے مطابق سپر ٹیکس کی یکمشت وصولی سے ورکنگ کیپیٹل ختم، کیش فلو متاثر اور تنخواہوں و یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واجبات کو ریفنڈز کے بدلے ایڈجسٹ اور باقی رقم آسان اقساط میں وصول کی جائے
اپٹما نے خبردار کیا کہ ریلیف نہ ملا تو کاروبار بند ہونے اور روزگار و زرمبادلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
