September 3, 2026

آجران صنعتی اداروں اور محنت کشوں کو سوشل سیکیورٹی اسکیم میں رجسٹر کروائیں ، کمشنر سیسی

 آجران صنعتی اداروں اور محنت کشوں کو سوشل سیکیورٹی اسکیم میں رجسٹر کروائیں ، کمشنر سیسی

کراچی ( معاذ مغل، نمائندہ لیبر نیوز )  کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا ہے اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عظیم علوی نے انکا استقبال کیا

دورے کے دوران کمشنر سیسی نے کہا کہ کہا سیسی کے اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے ، آجران صنعتی اداروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سوشل سیکیورٹی اسکیم میں رجسٹر کروائیں تاکہ مزدور مفت علاج اور مالی فوائد سے مستفید ہو سکیں جبکہ مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے مستند کمپنیوں سے ادویات کی خریداری کے ٹینڈرز فائنل کر لیے

دورے کے دوران سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عظیم علوی نے سیسی حکام کا خیرمقدم کرتے ہوئے رجسٹرڈ مزدوروں کو درپیش طبی مسائل سے آگاہ کیا اور تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp