September 3, 2026

خیبر پختونخوا میں مزدوروں کے بچوں کو اسکالرشپس دینے کا فیصلہ

 خیبر پختونخوا میں مزدوروں کے بچوں کو اسکالرشپس دینے کا فیصلہ

پشاور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  خیبر پختونخوا میں مزدور طبقے کے بچوں کے لیے تاریخ ساز تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے

لیبر سیکرٹری و چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا شیر عالم خان کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر بورڈ نے پہلی مرتبہ صنعتی مزدوروں کے پانچ بچوں کو غیر ملکی جامعات میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 باصلاحیت طلبہ کو سول سروسز اکیڈمی میں چار ماہ کی مکمل فنڈڈ سی ایس ایس تیاری ٹریننگ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی اعلیٰ سول سروسز میں شامل ہو سکیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدامات مزدور بچوں کے روشن مستقبل، مساوی تعلیمی مواقع اور صوبے میں گڈ گورننس کے عزم کا عملی ثبوت ہیں، جو سماجی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp