July 23, 2026

اسٹیل صنعت کے مزدوروں نے اجتماعی معاہدہ پر دستخط کیے

 اسٹیل صنعت کے مزدوروں نے اجتماعی معاہدہ پر دستخط کیے

ابوظہبی ( احمد رئیس، نمائندہ لیبر نیوز دبئی ) متحدہ عرب امارات کی اسٹیل صنعت میں مزدوروں نے انتظامیہ کے ساتھ اجتماعی معاہدہ پر کامیابی سے دستخط کر دیے ہیں، جسے مزدور رہنماؤں نے اچھی پیش رفت قرار دیا ہے

معاہدے میں اجرتوں، کام کے اوقات، سیکیورٹی اور فلاح و بہبود سے متعلق اہم شقیں شامل ہیں، جن پر دونوں فریقین نے گفت و شنید کے بعد رضامندی ظاہر کی۔ کارکنوں کے مطابق نئے معاہدے سے نہ صرف ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ کام کے بہتر ماحول اور تحفظ کو بھی تقویت ملے گی۔

یونین رہنماؤں نے کہا کہ یہ معاہدہ اسٹیل کارکنوں اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد اور تعلقات میں بہتری کا باعث ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس قسم کے اجتماعی معاہدے مستقبل میں بھی مزدور حقوق اور صنعتی تعاون کو فروغ دیں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp