اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سام سنگ کمپنی میں پہلی بار لیبر یونین کا قیام عمل میں آگیا
سول ( یوہاپ ، نمائندہ لیبر نیوز ) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ میں پہلی مرتبہ مزدور یونین نے کارکنوں کی اکثریت کی رکنیت حاصل کر لی ہے، جسے لیبر تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
سام سنگ میں لیبر یونین میں شامل کارکنوں کی تعداد کمپنی کے مجموعی ملازمین کے پچاس فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد یونین کو انتظامیہ کے ساتھ اجتماعی مذاکرات کا قانونی حق حاصل ہو جائے گا
سام سنگ کمپنی کی یونین قیادت کا کہنا ہے کہ وہ جلد انتظامیہ کو باضابطہ طور پر اکثریتی حیثیت سے آگاہ کرے گی اور اجرتوں، مراعات، کام کے اوقات اور ملازمین کے حقوق سے متعلق مذاکرات کا آغاز کرے گی
عالمی لیبر ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس لیے بھی غیر معمولی ہے کہ سام سنگ طویل عرصے تک مضبوط یونین کلچر سے دور رہی ہے۔ اس اقدام کو کوریا کے صنعتی اور مزدور نظام میں ایک نمایاں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے
