اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ترکیہ کے محنت کشوں کی 100 روزہ ہڑتال جاری
استنبول (سارہ سلیون، نمائندہ لیبر نیوز ترکی ) ترکی کی سولر پینل ساز کمپنی کے 260 کارکنوں نے اجرتوں اور کام کے بہتر حالات کے مطالبات کے ساتھ احتجاجی ہڑتال کے 100 روز مکمل کر لیے ہیں جس میں زائد تر خواتین کارکنان شامل ہیں، یہ تحریک ترکی میں مزدور حقوق کی جدوجہد کی ایک اہم مثال کے طور پر سامنے آئی ہے
کارکنان نے احتجاج میں کہا ہے کہ موجودہ اجرت اور حالات ان کی بنیادی ضرورتیں پوری نہیں کر رہے، اس لیے وہ اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں
ہڑتال سولریونین کی قیادت میں جاری ہے جہاں کارکنان نے یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ اپنے احتجاج کو مضبوط رکھا ہوا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ ہڑتال نے انہیں بااختیار بنایا ہے اور وہ متحد رہ کر جائز مطالبات منوانے کے لیے پرعزم ہیں
ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات منظور نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے اور کمپنی انتظامیہ پر مزید دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیا ہے
