وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
بلوچستان میں محنت کشوں کو گرفتار کرنے کی مذمت، پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن
کوئٹہ ( حنظلہ عماد، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے جنرل سیکریٹری علی اصغر بنگلزئی، صدر علی بخش جمالی اور درجنوں ملازمین کی گرفتاری اور پُرامن مظاہرین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن کے صدر مختار حسین اعوان نے کہا کہ یہ اقدامات ملازمین کو مرعوب نہیں کر سکتے اور حوصلے بلند کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی بند کی جائے اور دیرینہ جائز مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جائے
اگر حکومتِ بلوچستان نے فوری طور پر مزدور رہنماؤں کی رہائی کو یقینی نہ بنایا تو مزدور طبقہ اپنے آئینی و جمہوری حق کے تحت احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر مجبور ہوگا
