وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سیسی کے کمشنر کے عہدے پر ہادی بخش کلہوڑو کی باقاعدہ تعیناتی
کراچی (معاذ مغل، نمائندہ لیبر نیوز ) حکومتِ سندھ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں اعلیٰ سطحی انتظامی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق ہادی بخش کلہوڑو اور چیئرمین منیمم ویجز بورڈ، کو فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک باقاعدہ بنیادوں پر کمشنرسیسی تعینات کر دیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق ہادی بخش کلہوڑو اس سے قبل کمشنر سیسی کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے۔ یہ تقرری محکمہ محنت و انسانی وسائل کے تحت عمل میں لائی گئی ہے
