October 31, 2026

پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز ایکسپو 2026 کا اعلان

 پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز ایکسپو 2026 کا اعلان

اسلام آباد ( ٹریڈ اینڈ کامرس ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے ملک کی پہلی میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز ایکسپو 2026 کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایکسپو 24 سے 26 جنوری تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

ایکسپو میں جہاں کھیلوں کے سامان، سرجیکل، ٹیکسٹائل، لیدر اور دیگر شعبوں کے ہزاروں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور پائیدار ترقی اور 6 سے 7 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے لیے ان کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں پیداواری لاگت اور سرمایہ کاری کے مسائل کے باوجود حکومت نے چھوٹے کاروباروں کے لیے سہولیات اور مارکیٹنگ سپورٹ کو یقینی بنایا ہے، تاکہ ملکی صنعت کو ترقی اور برآمدات میں اضافہ مل سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp