May 29, 2026

ایران بہانہ، پاکستان نشانہ ہے

 ایران  بہانہ، پاکستان  نشانہ ہے

تحریر ( قاضی تحسین احمد ہاشمی)

قطع نظر اس کے کہ ایران نے ماضی میں پاکستان کے ساتھ کیسے تعلقات رکھے لیکن مئی 2025 ہندوستان پاکستان کی جنگ کے بعد ایران کو پتہ چل گیا کہ ایران کے ساتھ کیا دھوکہ ہو رہا ہے

یہ ساری باتیں چھوڑ دیتے ہیں میں مختصر بات کرتا ہوں دنیا کی انکھوں میں اس وقت پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی پاور ہے اور یہی کفار کو کھٹکتا ہے اور کفار یہ نہیں چاہتے کہ ایران بھی ایٹمی پاور بن جائے اسی لیے وہ پہلے ہدف کے طور پر ایران میں رجیم (حکومت)چینج کرنا چاہتے ہیں

جب ایران میں خدانخواستہ اگر ریجیم ( حکومت)چینج ہوگی تو شاید پاکستان میں اسی طرح کا کوئی بھیانک کوشش کریں گے اس وقت میں یہ نہیں کہوں گا کہ کفار کی دنیا کے لیے پاکستان تر نوالہ ثابت ہوگا لیکن میں یہ ضرور بڑے وثوق سے کہوں گا کہ ایران کے بعد پاکستان کو نشانہ بنانا ہے اور یہ سارا کام پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے

اور میں کسی کا نام لیے بغیر بتاتا ہوں کہ گزشتہ چند سالوں میں جس حکومت کو ختم کیا گیا اس حکومت کو لایا بھی اسی لیے گیا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم کیے جائیں اور یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا کیا جائے تاکہ اسے پردہ اصل کام کیا جائے اور پاکستان کو کمزور کیا جائے

لہذا پاکستانیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا چاہیے ایران کی سلامتی کے لیے نہ صرف دعا کرنی چاہیے بلکہ تمام وسائل کو بروئے کار بھی لانا چاہیے

پاکستانیوں کو اور ایرانیوں کو اپنے مذہبی گروہی مسلکی بلکہ ہر طرح کے اختلافات کو بالا طاق رکھ کر ہر موقع پر ہر جگہ پر ہر طرح سے ایران کی حمایت کرنی چاہیے اور مملکت ایران کو ہر طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

میرا یہ مضمون جو کوئی بھی پڑھے اس کو چاہیے کہ اپنے ہر ساتھی کو یہ بتائے کہ موجودہ ماحول میں ایران اور پاکستان کے اختلافی مسائل کو موضوع بحث نہ بنائیں بلکہ مثبت انداز کو بروئے کار لائیں تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے

مملکت ایران کو اپنی مرضی سے حکومت کرنے دینی چاہیے ایران کی عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کیا چاہتے ہیں یہ امریکہ کا کام نہیں ہے اور اگر امریکہ نے پاکستان کی طرف میلی انکھ بھی اٹھا کر دیکھا تو امریکہ کو انشاءاللہ پتہ لگ جائے گا

پاکستانیوں کا شیر بہادر چیف اف ارمی سٹاف چیف اف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اگر ہم ڈوبیں گے تو ادھی دنیا کو لے کر ڈوبیں گے انشاءاللہ انشاءاللہ فتح ہماری ہوگی شرط یہ ہے کہ اتحاد برقرار رہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp