April 17, 2026

پاکستان بزنس کونسل  کا ٹیکس پالیسی آفس سے مشاورت کا خیرمقدم کر دیا

 پاکستان بزنس کونسل  کا ٹیکس پالیسی آفس سے مشاورت کا خیرمقدم کر دیا

اسلام آباد (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک)  پاکستان بزنس کونسل نے ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے ٹیکس پالیسی آفس کے ساتھ باضابطہ مشاورت کے عمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے معیشت اور کاروباری ماحول کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے

 کونسل کے مطابق موجودہ ٹیکس نظام میں سادگی، شفافیت اور مسابقت لانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے کونسل کے  بیان میں کہا گیا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو وزارتِ خزانہ کے تحت فعال کردار دیے جانے سے پالیسی سازی میں ہم آہنگی اور تسلسل آئے گا، جس سے کاروباری برادری کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے

کونسل نے امید ظاہر کی کہ اس مشاورتی عمل کے نتیجے میں ٹیکس ریلیف، سہل مراعات اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، جو سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بنے گا۔ پاکستان بزنس کونسل نے حکومت پر زور دیا کہ جامع اور پائیدار ٹیکس فریم ورک کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی تجاویز کو شامل کیا جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp