April 17, 2026

صنعتی حلقوں کا حکومت سے کاربن ریگولیشن کے چیلنجز حل کرنے کا مطالبہ

 صنعتی حلقوں کا حکومت سے کاربن ریگولیشن کے چیلنجز حل کرنے کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم  کے صدر میاں زاہد نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کاربن ریگولیشنز سے متعلق درپیش چیلنجز کو جلد حل کرے تاکہ صنعتی شعبے اور معیشت پر منفی اثرات کم کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ گلوبل کاربن معیارات کے ساتھ ہم آہنگی نہ ہونے سے پاکستان کی برآمدات خاص طور پر یورپی یونین مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں

 میاں زاہد کا کہنا ہے کہ مضبوط کاربن پالیسی نہ ہونے سے صنعتی پیداوار کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ ماہرین نے حکومت سے شفاف، آسان اور قابلِ عمل قواعد وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر، مالی معاونت اور کم کاربن حل صنعتوں تک پہنچ سکیں

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی کاربن ریگولیشن فریم ورک مضبوط کرنا ہو گا، ورنہ برآمدی منڈیوں میں مسابقت متاثر ہو سکتی ہے اور مقامی صنعتیں نقصان اٹھائیں گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp