پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
سندھ کابینہ کی صنعتی علاقوں کی ترقی کیلئے 2.9 ارب روپے کی منظوری
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے صوبے کے صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صنعتی زونز کی سڑکوں کی بحالی، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری اور بنیادی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا گیا
کابینہ اجلاس میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کے نفاذ کا بھی اہم فیصلہ کیا گیا، جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور سیوریج نظام کی فوری مرمت کی جائے گی تاکہ صنعتکاروں اور مزدوروں کو سہولت مل سکے
انہوں نے اعلان کیا کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے عوامی کچہریوں کا دوبارہ آغاز ہوگا، اور شکایات کے ازالے میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
