June 1, 2026

عالمی مزدور تنظیم کی ایران میں مزدوروں پر جبر کی مذمت

 عالمی مزدور تنظیم کی ایران میں مزدوروں پر جبر کی مذمت

تہران (علی مقدس، نمائندہ لیبر نیوز ایران)  انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن  نے ایران میں مزدوروں اور ٹریڈ یونین رہنماؤں کے خلاف ریاستی جبر اور کریک ڈاؤن کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان کے مطابق مہنگائی، معاشی بحران اور اجرتوں میں کمی کے باعث محنت کش شدید مشکلات کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتالوں میں اضافہ ہوا ہے

آئی ٹی یو سی کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام امن پسند احتجاج، ہڑتال اور اجتماعی حقوق کی جدوجہد کو قومی سلامتی کے نام پر دبانے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں بلاجواز گرفتاریاں، تشدد اور اظہارِ رائے پر قدغنیں شامل ہیں

عالمی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتار یونین رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، مزدوروں کے جائز مطالبات پر مذاکرات شروع کیے جائیں اور اجتماعی سودے بازی سمیت بنیادی لیبر حقوق تسلیم کیے جائیں آئی ٹی یو سی نے بین الاقوامی محنت تنظیم آٰئی ایل او، اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے بھی ایرانی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp