April 17, 2026

صنعتی منصوبوں میں مقامی مزدوروں کو ترجیح دینا اہم قدم ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان

 صنعتی منصوبوں میں مقامی مزدوروں کو ترجیح دینا اہم قدم ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جاری اور آئندہ صنعتی منصوبوں میں مقامی مزدوروں اور ہنر مند نوجوانوں کو ترجیح دینے کے مطالبے کو محنت کش دوست اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کیے بغیر پائیدار صنعتی ترقی ممکن نہیں۔

صنعتی منصوبوں کی پیشرفت کے جائزے کے لیے منعقدہ اجلاس میں میر سرفراز بھگٹی نے ہدایت کی کہ توانائی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کے منصوبوں میں مقامی وسائل اور افرادی قوت کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی مزدوروں کی بھرتی سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ صوبے کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔

وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ صنعتی ترقی کا اصل فائدہ تبھی ممکن ہے جب اس کے ثمرات براہِ راست محنت کش طبقے تک پہنچیں۔ ان کے مطابق یہ پالیسی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp