Skip to content
نکوسیا/قبرض (نمائندہ بین الاقوامی اسمعیل اثر ) مزدوروں کی عالمی تنظیم ورلڈ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز سے وابستہ قبرص کی نمائندہ مزدور تنظیم آل لیبر فیڈریشن قبرص نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے وینزویلا کے محنت کشوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے
تنظیم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیاں سامراجی مداخلت کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد وینزویلا کے قدرتی وسائل، بالخصوص تیل، پر کنٹرول حاصل کرنا ہے بیان میں صدر نکولس مادورو کے خلاف اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا
مزدور تنظیم کا کہنا تھا کہ ہر قوم کو اپنے حال اور مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری، خصوصاً یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی مداخلت کی واضح مذمت کرے اور وینزویلا کے عوام و مزدوروں کے حقِ خودارادیت کا دفاع یقینی بنائے