April 17, 2026

عدم صنعتی استحکام، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

 عدم صنعتی استحکام، اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی ( نمائندہ جے ایچ خان ، لیبر نیوز صنعتی ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات اور غیر یقینی عالمی حالات کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 6200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 5315 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے پر جا پہنچا۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 62 ڈالر اضافے سے 4400 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 218 روپے بڑھ کر 7205 روپے ہو گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مندی پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 200 پوائنٹس کمی سے 171204 پر آ گیا۔ دن بھر 68 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 280.22 روپے پر بند ہوا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp