June 1, 2026

برطانیہ میں مزدور حقوق بل کی منظوری

 برطانیہ میں مزدور حقوق بل کی منظوری

لندن (نمائندہ شمائلہ عمر، لیبر نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں محنت کشوں کے حقوق سے متعلق ایک نسل کی سب سے بڑی قانون سازی آخری مرحلہ عبور کرنے کے بعد قانون بننے کے قریب پہنچ گئی ہے، ہاؤس آف لارڈز نے ایمپلائمنٹ رائٹس بل کی منظوری دے دی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قانون ملک میں معاشی استحکام اور لیبر اصلاحات کی بنیاد رکھے گا

بل کی منظوری کے بعد یہ مسودہ باقاعدہ قانون کا درجہ حاصل کرے گا۔ اس بل کے تحت غیر منصفانہ برطرفی کے خلاف جلد تحفظ، بیمار رخصت کے دائرہ کار میں توسیع، ٹریڈ یونینز کے اختیارات میں نمایاں اضافہ اور استحصالی زیرو آور کنٹریکٹس پر پابندی شامل ہے

برطانوی حکومت کے مطابق یہ قانون محنت کشوں کے روزگار کے تحفظ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، تاہم کاروباری اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے کمپنیوں پر سالانہ اربوں پاؤنڈز کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp