چین میں محنت کشوں کی کم از کم اجرتوں میں نمایاں اضافہ
بیجنگ (نمائندہ مجاہد حسین شاہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی لیبر مارکیٹ چین میں مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت کے معیار میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دسمبر 2025 سے چین کے متعدد صوبوں اور بڑے شہروں میں نئی اجرتوں کا اطلاق شروع ہو گیا ہے
رپورٹس کے مطابق مختلف صوبوں نے اجرتوں کے الگ الگ درجات مقرر کیے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ہیلتھ انشورنس اور سوشل انشورنس کو بھی اجرتی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، ان میں شنگھائی اور بیجنگ نمایاں ہیں ان علاقوں میں ماہانہ کم از کم اجرت 2000 یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، جو تقریباً 275 امریکی ڈالر بنتی ہے
لیبر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مزدوروں کے معاشی تحفظ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ عالمی لیبر حلقوں میں چین کی اس پالیسی کو محنت کشوں کے حق میں ایک مثبت اور مثالی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو دیگر ممالک کے لیے بھی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔
