May 30, 2026

انڈیا میں تعمیراتی مزدوروں یونینز کا لیبر کوڈز پر احتجاج

 انڈیا میں تعمیراتی مزدوروں یونینز کا لیبر کوڈز پر احتجاج

نئی دہلی ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ہندستان کے جنوبی شہر میں آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی قیادت میں تقریباً 100 تعمیراتی مزدوروں یونینز نے نئے لیبر کوڈز کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے نافذ شدہ شرم شاکتی نیتی 2025 قوانین مزدوروں کے حقوق، خاص طور پر غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے لیے اہم فلاحی مراعات اور تحفظات کو کمزور کریں گے

 ان کوڈز کے تحت موجودہ 18 ویلفیئر بورڈز کے دائرہ کار میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جو مزدوروں کی اعلیٰ تعلیم، شادی امداد اور دیگر سہولیات کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ مظاہرین نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان نئے قوانین کی نفاذ میں حصہ نہ لے اور مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے قدم اٹھائے


مزدور یونین کا کہنا ہے کہ قوانین کو مزدور برادری کے مشورے اور شمولیت کے ساتھ ترتیب دینا چاہیے تاکہ حقیقی معنوں میں حقوق کا تحفظ ہو

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp