وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
دنیا میں خود مختار ٹریڈ یونین ازم پر بحث، مزدور اصلاحات پر مکالمہ جاری
میکسیکو سٹی ( لیبر نیوز وہب ڈیسک ) میکسیکو میں جمہوری اور خود مختار ٹریڈ یونین ازم کے تصور پر اہم اور دلچسپ مباحث کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ماضی کی فاسد اور اداروں کے زیرِ اثر یونینز کی تاریخ کے پیشِ نظر اصلاحاتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں متعارف کرائی گئی مزدور اصلاحات کے باعث قانون سازی کے میدان میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور شفافیت کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق زمینی حقائق اور دیرینہ نظام کو بدلنے میں وقت درکار ہوگا۔
اس سلسلے میں اگلے چند دنوں تک مذاکرات کا عمل جاری رہے گا جس میں میکسیکو کی مقامی یونینز کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی مزدور تنظیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے میکسیکو کے صنعتی پیداواری شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے، تاکہ محنت کشوں کے حقوق اور آزاد یونین سازی کے عمل کو مضبوط بنایا جا سکے
