لاطینی امریکہ میں لیبر قوانین کی واضح تقسیم برازیل اور میکسیکو میں اوقاتِ کار میں کمی ارجنٹائن میں 12 گھنٹے کام کی اجازت
بیونس آئرس ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) لاطینی امریکہ میں محنت کشوں کے حقوق اور لیبر قوانین کے حوالے سے دو متضاد رجحانات سامنے آ رہے ہیں، جہاں ایک طرف برازیل اور میکسیکو اوقاتِ کار کم کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ارجنٹائن روزانہ 12 گھنٹے کام کی پالیسی کی طرف بڑھ رہا ہے
برازیل میں ہفتہ وار کام کے اوقات 44 سے گھٹا کر 40 گھنٹے کرنے اورشفٹ سسٹم ختم کرنے کی آئینی ترمیم منظور کر لی گئی ہے۔ میکسیکو نے بھی تدریجی اصلاحات کے تحت 2030ء تک ہفتہ وار اوقاتِ کار 48 سے 40 گھنٹے تک لانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں تنخواہوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
اس کے برعکس ارجنٹائن میں صدر جیوئیر ملی کی حکومت کے تحت روزانہ کی شفٹ 12 گھنٹے تک بڑھانے، اوور ٹائم معاوضے کے بجائے ‘ٹائم بینک’ چھٹیاں دینے اور ہڑتال کے حقوق محدود کرنے کا قانون حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے
