اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
جنیوا ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) عالمی لیبر فیڈریشنز نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویزا یا قانونی حیثیت سے قطع نظر دنیا بھر کے تمام تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے ٹریڈ یونین بنانے اور اس میں شامل ہونے کے بنیادی حق کو تسلیم کرے۔
یو این آئی گلوبل یونین، بی ڈبلیو آئی، آئی ڈی ڈبلیو ایف اور پی ایس آئی نے اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کو جمع کرائی گئی مشترکہ درخواست میں کہا ہے کہ تنظیم سازی کی آزادی ہر مزدور کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی میثاق کے آرٹیکل 22 کی تشریح کو آئی ایل او کی کنونشنز کے مطابق بنایا جائے۔
عالمی یونینز کے مطابق، ویزا کے سخت قوانین اور ڈی پورٹ کیے جانے کے خوف کی وجہ سے تارکینِ وطن محنت کش استحصال کا شکار ہیں، لہٰذا لیبر قوانین اور امگریشن کے نظام کے درمیان واضح فرق قائم کیا جائے۔
