اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
آئی ایل او کا گاڑیوں اور الیکٹرانکس کی 50 سے زائد کمپنیوں کے لیے انسانی حقوق کا تربیت پروگرام
بانکاک ( لیبرنیوز فارن ڈیسک) بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن آئی ایل او نے تھائی لینڈ کی آٹوموٹیو اور الیکٹرانکس کی 50 سے زائد کمپنیوں کے لیے ایک نیا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد کام کی جگہوں پر انسانی حقوق کے خطرات کی نشاندہی اور تدارک ہے
جاپان کی وزارت معیشت و تجارت کے تعاون سے جون 2026ء میں شروع ہونے والا یہ پروگرام سال کے آخر تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد کمپنیوں، ٹریڈ یونینز اور سرکاری حکام کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا ہے۔ چون بوری میں انعقاد پذیر حالیہ سیشن میں 40 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
آئی ایل او کے مطابق ان شعبوں میں تقریباً 14.5 لاکھ افراد وابستہ ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والی کمپنیاں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پلان مرتب کر رہی ہیں، جبکہ اس پروگرام سے حاصل ہونے والے نتائج کو تھائی لینڈ کے انسانی حقوق سے متعلق نئے مجوزہ قانون کی تشکیل میں شامل کیا جائے گا۔
