July 22, 2026

بھارت، سرنگ میں دھماکے سے 9 مزدور ہلاک، 15 پھنس گئے، امدادی کارروائیاں جاری

 بھارت، سرنگ میں دھماکے سے 9 مزدور ہلاک، 15 پھنس گئے، امدادی کارروائیاں جاری

گنگٹاک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم میں دریائے تیستا پر زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ میں پراسرار دھماکے کے بعد سرنگ منہدم ہونے سے کم از کم 9 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 15 سے زائد افراد اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق حادثے کے وقت سرنگ میں 25 سے 27 افراد موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ سرنگ کے انتہائی اندرونی حصے میں ہوا جو بظاہر قدرتی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زیرِ زمین چٹانوں سے نکلنے والی زہریلی میتھین گیس کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صرف آکسیجن ماسک سے لیس ٹیموں کو اندر جانے دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں بے ہنگم تعمیرات حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp