پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
گوگل کے ہزاروں ملازمین کا جبری برطرفیوں کے خلاف تحفظ کا مطالبہ
کیلیفورنیا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) ٹیکنالوجی انڈسٹری میں برطرفیوں کی جاری لہر کے دوران الفابیٹ ورکرز یونین کے زیرِ اہتمام گوگل کے 4,500 سے زائد ملازمین نے ایک مشترکہ پٹیشن تیار کر کے سی ای او سندر پچائی کے دفتر میں جمع کرا دی ہے، جس میں ملازمت کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے
یونین صد پارول کول کی قیادت میں ملازمین نے ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔ درخواست میں جبری برطرفیوں سے قبل رضا کارانہ بائی آؤٹ آپشن، معقول سیورینس پیکج اور کارکردگی کی جانچ کے کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے
ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی مصنوعی ذہانت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے، لیکن اپنے کارکنوں کو بے روزگاری اور خوف کے ماحول میں دھکیل رہی ہے
