July 24, 2026

نیدرلینڈز کے کارخانے شدید گرمی کا مقابلہ کرنے میں ناکام، ڈچ لیبر یونین کا احتجاج

 نیدرلینڈز کے کارخانے شدید گرمی کا مقابلہ کرنے میں ناکام، ڈچ لیبر یونین کا احتجاج

نیدرلینڈز (  لیبر نیوز فارن ڈیسک) یورپ میں ڈچ لیبر یونین سی این وی نے خبردار کیا ہے کہ ملکی دفاتر اور کارخانے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کا مقابلہ کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں ہیں

یونین کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، تعمیرات، صنعت اور صحت کے شعبے سے وابستہ 1,500 ملازمین میں سے 56 فیصد کا ماننا ہے کہ شدید گرمی کام کے ماحول کو غیر محفوظ بنا دیتی ہے

 جبکہ ہر چار میں سے ایک ملازم کام کے دوران گرمی کی شدت کے باعث کسی نہ کسی حادثاتی صورتحال کا سامنا کر چکا ہے۔

یونین رہنما جسٹین فیٹسمہ نے واضح کیا کہ اکثر مالکان کے پاس کوئی “ہیٹ پروٹوکول” نہیں ہے، جس کے باعث ورکرز سر درد، چکر آنے اور غشی کا شکار ہو رہے ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دی ہیگ کے قانون ساز فوری مداخلت کریں اور برفباری کی طرح ہیٹ ویو کے لیے بھی باقاعدہ قانون سازی کی جائے، جس میں اوقاتِ کار میں تبدیلی، اضافی وقفے اور گرمی کے دوران کام کی معطلی شامل ہو۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp