اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
انڈونیشیا کی سب سے بڑی لیبر یونین کے ورکرز کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی
جکارتا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی سرکاری بجلی کمپنی کی سب سے بڑی لیبر یونین ایس پی پی ایل این نے بہترین حکمتِ عملی اور یکجہتی کے ذریعے اپنی رکنیت میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ سال 2020ء میں پی ایس آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ارکان کی تعداد 5,000 تھی جو مئی 2026ء تک بڑھ کر 20,000 ہو چکی ہے
یونین نے نوجوانوں اور خواتین ورکرز کو منظم کر کے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان اہم کامیابیوں میں ہائی اسکول پاس ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر 46 سے بڑھا کر 56 سال کرنا انتظامی عہدوں پر خواتین کے لیے 35 فیصد کوٹہ مختص کرنا، اور خواتین کے لیے میٹرنٹی لیو کو بڑھا کر 4 ماہ کرنا شامل ہے
اس کے علاوہ، سال 2025ء کے اجتماعی معاہدے کے تحت ادارے کی ممکنہ نجکاری و تنظیمِ نو کے باوجود کسی بھی ملازم کو برطرف نہ کرنے کی قانونی ضمانت حاصل کی گئی ہے
اب یونین گرین انرجی کی منتقلی کے حکومتی منصوبے کے خلاف برسرِ پیکار ہے تاکہ ورکرز کا معاشی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
