اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
آرمینیا میں محنت کشوں کے بنیادی حقوق پر سمر اسکول کا انعقاد
ایریوان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) انڈسٹری آل گلوبل یونین نے آرمینیا میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ٹریڈ یونین تحریک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے دارالحکومت ایریوان میں ایک خصوصی سمر اسکول کا انعقاد کیا ہے، جس میں آرمینیا کی تمام الحاق شدہ تنظیموں اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی
اس سمر اسکول کے دوران شرکاء کو عالمی لیبر تنظیم کے آزادیِ انجمن رائے دہی سے متعلق کنونشنز، صنفی مساوات جینڈر ایکوالٹی اور کام کی جگہوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے ہوئے اثرات جیسے اہم موضوعات پر تربیت دی گئی
انڈسٹری آل کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کمال اوزکان نے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کی ٹریڈ یونین تحریک اس وقت ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور انڈسٹری آل یہاں کے محنت کشوں کو مضبوط بنانے اور ان کے حقوق کے دفاع کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
