July 24, 2026

پاکستان لیبر قومی موومنٹ کا مزدوروں کے واجبات اور فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ

 پاکستان لیبر قومی موومنٹ کا مزدوروں کے واجبات اور فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ

فیصل آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام صداقت ٹیکسٹائل، رانا ٹیکسٹائل اور دیگر ملز کے مزدوروں کے مسائل اور واجبات پر عملدرآمد کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے

یہ ملاقات پیرالیگل پروین لطیف انصاری اور کوآرڈینیٹر آمنہ رزاق نے لیبر آفیسر ایسٹ فیصل آباد اصغر پاشا سے ان کے دفتر میں کی گئی

ملاقات کے دوران فیکٹریوں کے خلاف دائر کردہ مختلف درخواستوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ لیبر آفیسر اصغر پاشا نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ جلد ہی متاثرہ مزدوروں کا پراویڈنٹ (پی ایف) فنڈ، گریجویٹی اور دیگر تمام بقایا واجبات دلوا دیے جائیں گے

اس اہم موقع پر پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب کے صدر بابا لطیف انصاری سمیت دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے، جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp