اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
بنگلہ دیش میں کپڑے کی فیکٹری میں 50 سے زائد محنت کش اچانک بے ہوش
غازی پور( لیبر نیوز ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں غازی پور کے علاقے سری پور میں واقع کلر اینڈ کمپنی لمیٹڈ ٹیکسٹائل فیکٹری میں منگل کے روز اچانک 50 سے زائد ورکرز کی طبیعت خراب ہو گئی جس سے ملازمین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیایہ واقعہ فیکٹری کی پانچویں منزل پر سلائی کے شعبے میں صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔
مزدوروں کے مطابق پہلے ایک خاتون ورکر چکر آنے کے باعث گری، جس کے چند منٹ بعد ہی دیگر خواتین کو بھی چکر، قے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہوئی اور کئی خواتین فرش پر ہی بے ہوش ہو گئیں
فیکٹری انتظامیہ کے افسر سنجیب کمار ڈے نے بتایا کہ متاثرہ ملازمین جن میں اکثریت خواتین کی ہے، کو فوری طور پر علاج کے لیے الہیرا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
محنت کشوں کا کہنا ہے کہ اسی منزل پر جون میں بھی ایک خاتون ورکر کی موت ہوئی تھی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم اچانک بیماری کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
