July 24, 2026

مراکش میں پیٹرول کی قیمتیں کم نہ ہونے پر لیبر کنفیڈریشن کا ملک گیر احتجاجی مارچ کا اعلان

 مراکش میں پیٹرول کی قیمتیں کم نہ ہونے پر لیبر کنفیڈریشن کا ملک گیر احتجاجی مارچ کا اعلان

کیسابلانکا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مراکش کی بڑی لیبر تنظیم کنفیڈریشن ڈیموکریٹک ڈو ٹریول  نے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں، گرتی ہوئی قوتِ خرید اور تنخواہوں میں اضافے سے انکار ایک نئے ملک گیر احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 28 جون کو بھی ایک بڑا مارچ کیا گیا تھا

یونین کے جنرل سیکریٹری خالد ہویر العالمی کے مطابق، مراکش شدید سماجی بحران کا شکار ہے جہاں سرخ گوشت اور ایندھن کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس سے نوجوانوں میں بے روزگاری اور معاشی بدحالی بڑھی ہے

سی ڈی ٹی نے پارلیمنٹ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فکس کرنے کے بل کی مستردگی اور مزدوروں کے حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی ہے

انڈسٹری آل کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کمال اوزکان نے مراکشی محنت کشوں کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp