لیبر سٹی کے فلیٹ زبون حالی کا شکار، ملی لیبر فیڈریشن سندھ کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
آسٹریا ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آجروں اور لیبر یونینز کا مشترکہ اعلامیہ جاری
ویانا ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) آسٹریا میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آجروں اور ٹریڈ یونینز نے اسٹچ ٹوگیدر پراجیکٹ کے تحت ایک مشترکہ ویانا اعلامیہ اپنا لیا ہے
اس کا مقصد عالمی مسابقت، توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور لیبر شارٹیج جیسے چیلنجز سے نمٹنا ہے اعلامیے میں چھ اہم نکات پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں مضبوط سماجی بات چیت، اجتماعی سودے کاری، ماحول دوست صنعتی ترقی، ڈیجیٹلائزیشن، اور ہنرمند کارکناں کی تربیت شامل ہیں
انڈسٹری آل یورپ کی جنرل سیکریٹری جوڈتھ کرٹن ڈارلنگ اور یوریٹیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈرک وینٹیگیم نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس دور میں کارپوریٹ مسابقت اور سماجی ذمہ داری ساتھ ساتھ چلنی چاہئیں
تاکہ نوجوانوں اور خواتین کے لیے معیاری روزگار اور منصفانہ اجرتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
