July 23, 2026

اسپین میں آئبرڈرولا کمپنی کا مزدوروں اور یونینز کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹریڈ یونینز کی شدید مذمت

 اسپین میں آئبرڈرولا کمپنی کا مزدوروں اور یونینز کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹریڈ یونینز کی شدید مذمت

میڈرڈ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) دنیا کی معروف بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئبرڈرولا کی جانب سے مزدوروں کے جائز مطالبات حل کرنے کے بجائے ورک فورس اور ٹریڈ یونینز کے خلاف ہراساں اور خوفزدہ کرنے مہم شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے

رپورٹ کے مطابق، کمپنی کی انتظامیہ نے کام کے اوقات میں معمولی کمی کا جواز بنا کر سینکڑوں ملازمین کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کیے ہیں، جبکہ یہ ملازمین سالانہ ہزاروں گھنٹے بغیر کسی معاوضے کے اوور ٹائم کرتے ہیں

کمپنی نے 19 جون کی ہڑتال سے قبل یونین اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ملازمین کی غیر قانونی طور پر حاضری ٹریک کی اور ہڑتال منظم کرنے پر دو یونین نمائندوں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی۔ کمپنی نے ملازمین کا حساس مالیاتی ڈیٹا بھی ان کے گھروں کے پتوں پر بھیج کر ان کی پرائسی کو خطرے میں ڈالا

 انڈسٹری آل کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کمال اوزکان نے کمپنی کے اس اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے متاثرہ یونینز اور کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جنہوں نے ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی اور عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp