مصنوعی ذہانت سے مزدوروں کا استحصال روکنے کا مطالبہ، آئی ٹی یو سی کا عالمی لیبر ڈائیلاگ میں مؤقف
جنیوا( لیبر نیوز فارن ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام جنیوا میں منعقدہ اے آئی گورننس عالمی ڈائیلاگ میں انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری لوک ٹرائینگل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کو مزدوروں کے لیے کام کرنا چاہیے، نہ کہ ان کے خلاف
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے آئی کو اچھے روزگار کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے، جسے سخت قوانین، سماجی بات چیت اور اجتماعی سودے کاریکے ذریعے منظم کیا جائے۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے فوائد محض چند ارب پتیوں اور کارپوریٹ شیئر ہولڈرز تک محدود نہیں رہنے چاہئیں
بلکہ اسے بہتر اجرتوں، کام کے سازگار ماحول اور کام کے اوقات میں کمی کی صورت میں مزدوروں میں برابر تقسیم ہونا چاہیے۔
