July 24, 2026

جنوبی کوریا میں 10 ہزار محنت کش سڑکوں پر نکل آئے، حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج

 جنوبی کوریا میں 10 ہزار محنت کش سڑکوں پر نکل آئے، حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاج

سیول( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں دو بڑی لیبر فیڈریشنز ی قیادت میں 10 ہزار سے زائد محنت کشوں نے 4 بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی، جس میں حکومت سے بامقصد مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا۔

مزدوروں نے یکطرفہ نجکاری، جبری ری اسٹرکچرنگ، اور تنخواہوں کے تعین کے خفیہ طریقہ کار کو مسترد کر دیا۔ پبلک سروسز انٹرنیشنل  کی ریجنل سیکرٹری کیٹ لیپن نے ریلی سے خطاب میں ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

کورین پبلک سروس اینڈ ٹرانسپورٹ ورکرز یونین  کے صدر گل یونگ اوم نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج لاکھوں محنت کشوں کے اجتماعی غصے کا عکاس ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بند کمروں میں فیصلے کرنا بند کرے اور اجرتوں و ملازمتوں کے تحفظ کے لیے فوری طور پر سہ فریقی کمیٹی قائم کرے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp