July 23, 2026

عالمی ٹریڈ یونین کا مزدوروں کو بغیر تنخواہ کے انٹرن شپس پر پابندی کا مطالبہ

 عالمی ٹریڈ یونین کا مزدوروں کو بغیر تنخواہ کے انٹرن شپس پر پابندی کا مطالبہ

ڈبلن( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  آئرش کانگریس آف ٹریڈ یونینز  اور لیبر پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوجوان ملازمین کو غیر منصفانہ اور استحصال پر مبنی بغیر تنخواہ کی انٹرن شپس سے تحفظ فراہم کرے

یونین رہنماؤں کے مطابق ایسی انٹرن شپس کم آمدنی والے غریب خاندانوں کے خلاف سراسر امتیازی سلوک ہیں جو اپنے بالغ بچوں کے اخراجات خود برداشت نہیں کر سکتے

یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق، 37 فیصد نوجوان آئرش باشندوں کو ان کی آخری انٹرن شپ کے دوران کوئی مالی معاوضہ نہیں ملا

لیبر سینیٹر نیسا کاسگروو اور یونین رہنماؤں نے وزیرِ روزگار پیٹر برک پر زور دیا ہے کہ آئرلینڈ یکم جولائی سے شروع ہونے والی یورپی یونین کی صدارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیرِ التوا یورپی ٹرینی شپ ڈائریکٹو کو منظور کروائے

ان کا کہنا تھا کہ کام کا معاوضہ ملنا ہر نوجوان کا حق ہے اور کسی کے کیریئر کا فیصلہ اس بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے کہ آیا اس کا خاندان ماہانہ ہزار یورو کا بوجھ اٹھا سکتا ہے یا نہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp