July 23, 2026

سعودی عرب اور کینیا کے مابین محنت کشوں  کی بھرتی کا اہم معاہدہ طے پا گیا

 سعودی عرب اور کینیا کے مابین محنت کشوں  کی بھرتی کا اہم معاہدہ طے پا گیا

The agreement was signed by Vice Minister of Human Resources and Social Development for Labor Abdullah Abuthnain and Kenya’s Cabinet Secretary for Labour and Social Protection Alfred Mutua 9

ریاض ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  )  سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے کینیا سے گھریلو ملازمین کی بھرتی کو منظم کرنے کے لیے کینیا کی وزارتِ محنت کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ریاض میں منعقدہ تقریب میں سعودی نائب وزیرِ محنت عبداللہ ابو ثنین اور کینیا کے کابینہ سیکرٹری الفریڈ متوا نے دستخط کیے۔

اس موقع پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کینیا کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ سعودی کینیا سیاسی مشاورتی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا

نئے معاہدے کے تحت کینیا سے گھریلو ملازمین کی قانونی اور منظم طریقے سے بھرتی کے لیے ایک جامع فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو بڑھانا، بھرتی کے نظام کو جدید بنانا اور آجر و ملازم دونوں کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp