سپلائی چین میں مزدوروں کے حقوق کے لیے آئی ایل او کا مشاورتی اجلاس کا انعقاد
مکاتی سٹی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے رسپانسبل، انکلوسیو اینڈ سسٹین ایبل نکل سپلائی چین پروجیکٹ کے تحت مزدوروں اور ٹریڈ یونین نمائندوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے
اس اجلاس کا مقصد نکل اور اہم معدنیات کی سپلائی چین میں لیبر حقوق، کام کے دوران درپیش چیلنجز اور سماجی مکالمے کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
یہ مشاورتی عمل مئی میں ورچوئل سیشنز اور 9 جون 2026 کو مکاتی سٹی میں آئی ایل او کے دفتر میں ان پرسن ملاقاتوں کی شکل میں ہوا، جس میں فلپائن کی معروف لیبر تنظیموں انڈسٹری آل، سینٹرو اور کے ایم یو کے نمائندوں نے شرکت کی
اجلاس میں لیبر گورننس کی مضبوطی، شکایات کے ازالے کے نظام تک رسائی اور محفوظ کام کے ماحول کے لیے مزدوروں کی بامعنی شرکت پر زور دیا گیا
حکومتِ جاپان کے تعاون سے جاری اس اقدام کا مقصد سپلائی چین میں ذمہ دارانہ کاروباری رویوں اور باوقار روزگار کو فروغ دینا ہے۔
