قطر میں نئے لیبر قانون کی منظوری، فری لانسنگ، ٹائم لائنز اور جرمانوں سے متعلق اہم تبدیلیاں شامل
دوحہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے لیبر قانون (14) آف 2004 میں ترمیم کا نیا قانون نمبر (9) آف 2026 منظور کر لیا ہے. قطر نیشنل ویژن 2030 کے تحت کی جانے والی ان اصلاحات کا مقصد مارکیٹ کو جدید بنانا اور ریگولیٹری نگرانی کو مضبوط کرنا ہے.
نئے قانون کے تحت ملک میں پہلی بار پارٹ ٹائم اور فری لانس کام کی قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے. متبادل روزگار کے معاہدوں میں نان کمپیٹ (Non-compete) کی مدت زیادہ سے زیادہ دو سال مقرر کی گئی ہے.
تنازعات کے حل کے لیے اب عدالت سے پہلے وزارتِ محنت سے رجوع کرنا لازمی ہوگا، جبکہ 100 سے زائد ملازمین والے اداروں کو مشترکہ کمیٹیاں بنانا ہوں گی.
تنخواہوں میں تاخیر یا عدم ادائیگی پر کمپنیوں کی سرکاری خدمات معطل کی جا سکیں گی. اس کے علاوہ، ہڑتالوں کے دوران متبادل عارضی ورکرز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے.
