October 30, 2026

برطانیہ میں شیشے کی صنعت خطرے میں ہزاروں محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

 برطانیہ میں شیشے کی صنعت خطرے میں ہزاروں محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

لندن( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  برطانیہ کی بڑی تجارتی یونین جی ایم بی نے خبردار کیا ہے کہ لیبر حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئے پیکیجنگ لیوی کے باعث ملک میں شیشے کی صنعت سے وابستہ ہزاروں ملازمتیں شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یونین نے حکومت پر برطانوی صنعتی بنیاد کو سزا دینے کا الزام لگایا ہے

نیٹ زیرو ایجنڈے کے تحت نافذ اس قانون کے مطابق، کمپنیوں کو پیکیجنگ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے، جو وزن کے لحاظ سے طے ہوں گے

شیشہ بھاری ہونے کی وجہ سے کمپنیوں پر کروڑوں پاؤنڈ کا بوجھ بڑھ گیا ہے، جس سے پلاسٹک شیشے کے مقابلے میں سستا ہو گیا ہے

برٹش بیئر اینڈ پب ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے مصنوعات مہنگی ہوں گی اور تقریباً 4,750 ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں کیونکہ برانڈز اب بیرونِ ملک سے سستی پیکیجنگ درآمد کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp