July 23, 2026

قطر میں نئے لیبر قانون کا نفاذ، ملازمین کے حقوق اور معاہدوں کے حوالے سے اہم ترامیم شامل

 قطر میں نئے لیبر قانون کا نفاذ، ملازمین کے حقوق اور معاہدوں کے حوالے سے اہم ترامیم شامل

دوحہ ( لیبر نیوز خلیج ڈیسک )  قطر نے حال ہی میں قانون نمبر 9 آف 2026 کے ذریعے اپنے لیبر قوانین میں اہم ترین ترامیم متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد آجر اور ملازم کے تعلقات کو مزید شفاف بنانا اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے

نئی قانونی ترامیم کے تحت، روزگار کے معاہدوں ملازمت کی منسوخی کے طریقہ کار، اور لیبر تنازعات کے فوری حل کے لیے نئے قواعد وضع کیے گئے ہیں

اب کمپنیوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ملازمین کے معاہدوں کی ڈیجیٹل اور تصدیق شدہ رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ترامیم قطر کے وژن 2030 کا حصہ ہیں تاکہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق لیبر مارکیٹ کو جدید اور محفوظ بنایا جا سکے

جس سے لاکھوں غیر ملکی ورکرز خصوصاً جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp