July 23, 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش میں فیکٹری پر چھاپہ، پٹ بل کتوں کے پہرے میں قید 12 جبری مزدور رہا

 بھارتی ریاست اتر پردیش میں فیکٹری پر چھاپہ، پٹ بل کتوں کے پہرے میں قید 12 جبری مزدور رہا

نئی دہلی ( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک )  بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پولیس نے ایک ڈسپوزایبل پلیٹ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بدترین تشدد کا شکار 12 جبری مزدوروں  کو رہا کرا لیا ہے۔ اس لرزہ خیز واقعے نے پورے بھارت میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق غریب مزدوروں کو نوکری کا جھانسا دے کر ریلوے اسٹیشنوں سے لایا گیا اور فیکٹری میں بند کر کے ان کے موبائل فون چھین لیے گئے اور آدھار کارڈ جلا دیے گئے۔

 نیپال اور مختلف بھارتی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ان مزدوروں کو پٹ بل کتوں کے پہرے میں دن رات کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور دن میں صرف ایک سوکھی روٹی دی جاتی تھی۔

 تنخواہ مانگنے پر انہیں بے رحمی سے پیٹا جاتا تھا، جس سے ان کے جسموں پر شدید زخم آئے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp